چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد

پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر، 4 ارکان، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کے خلاف درخواست دائر کی گئی


ویب ڈیسک January 03, 2023
(فوٹو فائل)

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اعتراض عائد کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر، 4 ارکان، داخلہ اور کابینہ ڈویژن سیکرٹریز کے خلاف دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے اعتراض میں کہا ہے کہ آئینی عہدہ رکھنے والے چیف الیکشن کمشنر ے خلاف کیسے توہین عدالت دائر ہو سکتی ہے؟

توہین عدالت کی درخواست پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار تیمور اسلم کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں