فرانسیسی بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی کروڑوں ڈالر کی منشیات پکڑ لی

ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 5 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے، میری ٹائم کمانڈ


ویب ڈیسک January 03, 2023
منشیات سمندر کے راستے یورپ اسمگل کی جارہی تھیں:فوٹو:فائل

فرانس کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں بھاری مقدار میں منشیات ضبط کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی نیول ٹاسک فورس میں شامل فرانسیسی بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں گشت کے دوران ایک کشتی سے 500 کلو ہیروئن اور3500 کلو بھنگ برآمد کرلی۔

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں موجود بحیریہ عرب کی میری ٹائم کمانڈ نے بیان میں کہا کہ ضبط کی گئی منشیات کی مالیت 50 ملین یورو (5 کروڑ 32 لاکھ ڈالر سے زائد) ہے۔ یہ منشیات ممکنہ طورپر یورپ پہنچائی جانا تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |