مذہب کی جبری تبدیلی پر مبنی پاکستانی فلم نے کانز فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیت لیا

فلم The Losing Side کو بہترین انسانی حقوق کی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے


ویب ڈیسک January 03, 2023
(اسکرین شاٹ)

پاکستان کے صوبہ سندھ میں جبری مذہب کی تبدیلی زبردستی شادی کے حقیقی واقعات پر فلمائی گئی دستاویزی فلم 'The Losing Side ' نے کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں ایوارڈ حاصل کرلیا۔

دستاویزی فلم 'The Losing Side' کو کانز ورلڈ فلم فیسٹیول میں نومبر کے مہینے کے لیے بہترین انسانی حقوق کی فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے اس ایوارڈ کیلئے ایک امریکی فلم کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔


فلم کے ڈائریکٹر جواد شریف کے مطابق یہ فلم صوبہ سندھ میں ہندو خواتین کے ساتھ پیش آنے والے حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میں مذہب کی جبری تبدیلی اور اغواء کر کے زبردستی شادی کا شکار ہونے والی چار خواتین اپنی کہانیاں بیان کر رہی ہیں۔





ہدایتکار کا کہنا ہے کہ انہیں اُمید ہے کہ اس دستاویزی فلم سے لوگوں کو اِن متاثرین کی حالت زار کی تصویر کشی کرنے میں مدد ملے گی اور یہ فلم ہماری آنکھیں کھولے گی اور اس ضمن میں حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں