مداح 1100 کلومیٹر طویل سفر طے کر کے سلمان خان سے ملنے پہنچ گیا
نوجوان مداح نے جبل پور سے ممبئی کا 1100 کلو میٹر سفر سائیکل پر طے کیا اور اداکار سے ملنے میں کامیاب ہوگیا
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کا دیوانہ مداح ان سے ملنے کیلئے 1100 کلو میٹر کا سفر طے کر کے ممبئی پہنچ گیا۔
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان بھارت سمیت دنیا بھر میں ہی اپنے دبنگ انداز کیلئے مشہور ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے دور دراز سے آئے مداح ان کی رہائش گاہ کے باہر گھنٹوں انتظار کرتے ہیں۔
تاہم ان دنوں سلمان خان کی اپنے ایک ایسے دیوانے مداح کی ساتھ ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جو اداکار سے ملاقات کیلئے سائیکل پر 1100 کلومیٹر کا طویل سفر طے کر کے ان تک پہنچنے اور ملاقات کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
اس نوجوان مداح نے جبل پور سے ممبئی کا سفر سائیکل پر طے کیا اور ان کی رہائش گاہ پہنچا اتفاق سے سلمان خان بھی اس وقت اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے لہذا جیسے ہی سلمان نے مداح کے بارے میں سنا وہ کافی متاثر ہوئے اس سے ملنے کیلئے باہر نکل آئے اور مداح کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سلمان خان جلد اپنی فلم ٹائیگر 3 میں کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کے ساتھ نظر آئیں گے جبکہ ان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان بھی رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔