مریم نواز مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر پارٹی کی تنظیم نو کریں گی

نوٹیفکیشن میں تاریخ 2 جنوری 2022 لکھی گئی، جسے بعد میں ہاتھ سے درست کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا


ویب ڈیسک January 03, 2023
(فوٹو فائل)

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کا تنظیمی فیصلہ کرتے ہوئے مریم نواز کو سینئر نائب صدر مقرر کردیا ہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی صدر کے دستخط سے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق مریم نواز کو مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔



نوٹیفکیشن کے مطابق شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کردیا جس کے بعد انہیں مسلم لیگ ن کی تنظیم نو کی ذمے داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر مقرر ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کے ساتھ مشاورت کے بعد مریم نواز کو چیف آرگنائزر کی ذمے داریاں تفویض کرنا خوش آئند ہوگا۔

 

دریں اثنا مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مریم نواز کے تقرر سے متعلق متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سال غلط درج ہوگیا جس میں 2 جنوری 2022ء کی تاریخ لکھی ہوئی ہے۔ بعد ازاں اسے ہاتھ سے درست کرکے نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کردیا گیا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔