ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے، ایس ایچ او
گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ لڑکے کے والد کی درخواست پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم محمد فاروق نے میرے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے، اس حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔