عادل راجا کے نازیبا الزامات پر معروف اداکاراؤں کا ردِعمل سامنے آگیا

میں اداکارہ ہوں، اس کا مطلب یہ نہیں میرا نام مٹی میں ملا دیں، مہوش حیات

اداکاراؤں کے خلاف مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے(فائل فوٹو)

سوشل میڈیا پر ویلاگرعادل راجا کی جانب سے سنگین الزامات لگائے جانے پر اداکاراؤں نے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

ویلا گر عادل راجا کی جانب سے پاکستان کی 4 مشہور اداکاراؤں پر نام لئے بغیر ناموں کے پہلے حروف استعمال کر کے ماہرہ خان، کبریٰ خان، سجل علی اور مہوش حیات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا ہے۔

الزامات کے سامنے آنے پر پاکستان کی ان نامور اداکاراؤں نے بھی ویلاگر کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے سوشل میڈیا کا رُخ کیا اور شدید ردِعمل دیا۔

اداکارہ سجل علی نے ان الزامات پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'افسوسناک ہے کہ ہمارا ملک اخلاقی طور پر پستی کی جانب جارہا ہے اور گندا ہوتا جارہا ہے، کردار کشی انسانیت کی بدترین شکل اور گناہ ہے'۔
Load Next Story