عمران خان کو گولیاں نہیں 3 ٹکڑے  لگے فرانزک رپورٹ منظرعام پر آگئی

گولیوں کے خول اور میڈیکل لیگل رپورٹ فرانزک بھجوائی گئی تھی، معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی


ویب ڈیسک January 03, 2023
(فوٹو فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی فرانزک رپورٹ منظر عام پر آ گئی، جس کے مطابق انہیں گولیاں نہیں بلکہ گولیوں کے 3 ٹکڑے اور ایک دھاتی ٹکڑا لگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان بڑا فراڈیہ ہے اسے چار گولیاں نہیں لگیں، وزیرداخلہ

جائے وقوع سے ملنے والے 10 گولیوں کے خول فرانزک کے لیے بھجوائے گئے تھے، جو عمران خان کے ٹرک پر فائر ہوئے۔ خول کے علاوہ جناح اسپتال کے میڈیکل لیگل کی جانب سے رپورٹ بھی فرانزک کو بھجوائی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان جس ٹرک پر سوار تھے، اس کے بائیں جانب سے فائر کیے گئے۔ فرانزک سائنس لیبارٹری کو 33 شواہد پارسل میں بھجوائے گئے تھے۔ یہ تمام شواہد ، سی سی پی او آفس لاہور ، ڈی پی او وزیر آباد اور جے آئی ٹی کے ارکان کی جانب سے بھجوائے گئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو گولیاں لگنے کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آگئی

علاوہ ازیں معظم گوندل کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی، جس کے مطابق اسے سر کے پیچھے ایک گولی لگی، جو ماتھے سے باہر نکلی۔ معظم پر گولی اونچائی سے فائر ہوئی، جو اس کی موت کا سبب بنی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں