ڈالر کی اڑان جاری روپیہ مزید تنزلی کا شکار
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں زرمبادلہ بحران برقرار رہنے اور سال 2023 میں عالمی معیشت کا ایک تہائی حصہ کساد بازاری کا شکار ہونے سے متعلق آئی ایم ایف کی پیشگوئی جیسے عوامل کے باعث کے آج بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، جس سے ڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 236 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔
ڈالر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے سبب کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 227 روپے سے بھی تجاوز کرگئی تھی تاہم اختتامی لمحات میں ڈیمانڈ گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 50 پیسے کے اضافے سے 226.93روپے کی سطح پر بند ہوئی، اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 50 پیسے بڑھ کر 236 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔