خانیوال میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران جاں بحق

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے نوٹس لے لیا، آئی جی اور چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب


ویب ڈیسک January 03, 2023
دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فاٸرنگ کی گٸی، ایڈیشنل آٸی جی (فوٹو : فائل)

خانیوال کے نزدیک دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے دو افسران کو شہید کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں خانیوال کے نزدیک یہ واقعہ پیش آیا ہے جس میں دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے دو افسران کو پر فائرنگ کی اور شہید کردیا۔

ایڈیشنل آٸی جی کے مطابق دونوں افسران ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ اس دوران ان پر فاٸرنگ کی گٸی، جاں بحق افسران میں ڈاٸریکٹر سی ٹی ڈی اور انسپیکٹر سی ٹی ڈی شامل ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خانیوال میں فائرنگ سے دو سی ٹی ڈی افسران کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی مذمت کی اور چیف سیکریٹری و آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پرفائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، پنجاب حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے۔ دعا ہے اللہ تعالی سی ٹی ڈی افسران کے درجات بلند کرے؛ انکے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں