بھارتی اداکارہ کی برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی

عرفی جاوید کو غیر روایتی فیشن اور نیم برہنہ لباس پر پہننے پر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے


ویب ڈیسک January 03, 2023
سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے (فوٹو: انسٹاگرام)

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے اپنے برہنہ لباس پر تنقید کرنے والوں کو خودکشی کی دھمکی دے دی۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان بھارتی سیاستدانوں کو شرم دلائی جو اس کے لباس کے انتخاب پر شکایت کررہے ہیں۔

عرفی جاوید کو غیر روایتی فیشن اور عوام میں نیم برہنہ لباس پہننے پر اکثر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا رہتا ہے۔

uorfi-javed-writes-these-people-are-making-me-suicidal-anyways-so-either-i-kill-myself-or-as-politicians-file-police-complain-against-her-003

ایک بھارتی سیاستدان چترا واگھ نے سوشل میڈیا پر برہنہ تصاویر پوسٹ کرنے پر اداکارہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی اداکارہ عرفی جاوید عریاں لباس پہننے پر دبئی میں گرفتار

پولیس شکایت پر ردعمل دیتے ہوئے عرفی جاوید نے لکھا کہ مجھے علم ہے کہ سیاستدانوں کے متعلق کچھ اپلوڈ کرنا خطرناک ہوتا ہے لیکن یہ لوگ چاہتے ہیں کہ میں خودکشی کرلوں، یا تو میں خود کو مار لوں یا ان (سیاستدانوں) کے ہاتھوں ماری جاؤں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ یہ سب میں نے شروع نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کسی کے ساتھ کچھ برا کیا ہے، یہ سب بغیر کسی وجہ کے میرے پیچھے پڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں