توانائی بچت مہم کا آغاز دفاتر میں بغیر اجازت دیر تک بیٹھنے پر پابندی عائد
وزارت قانون کی جانب سے ہدایت نامہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا
وزارت قانون کا اپنے ملازمین کو توانائی کی بچت کیلئے دفاتر میں الیکٹرک ہیٹر استعمال کرنے اور بغیر اجازت دیر تک بیٹھنے سے روک دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت قانون نے توانائی بچت مہم کیلئے افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کر دیں، جس کے مطابق اے سی صبح 11 سے دن 4 بجے تک استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملازمین روشنی کیلئے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھیں اور سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے پہنیں، ہیٹر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔
وزارت قانون کی جانب سے ہدایت نامہ کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کیا گیا۔