بحرین اور دبئی سے آنے والے مسافروں سے 70 تولے سونے کی اینٹیں برآمد

بحرین اور دبئی سے باچا خان ایئرپورٹ پہنچنے والے مسافروں نے بہت چالاکی کے ساتھ سامان میں سونا چھپایا ہوا تھا، کسٹمز

فوٹو ایکسپریس

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے آنے والے دو مسافروں کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 تولے سونے کی اینٹیں برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بحرین اور دبئی سے باچا خان ایئرپورٹ پہنچنے والے دو مسافروں کے سامان کی جب کسٹم حکام نے تلاشی لی تو اُن کے قبضے سے دس، دس تولے سونے کی 7 اینٹیں برآمد ہوئیں۔


کسٹم حکام کے مطابق بحرین سے آنے والے مسافر کی شناخت محمد خان سکنہ لوئر دیر سے ہوئی، جس کے قبضے سے چار سونے کی اینٹیں برآمد ہوئیں جبکہ دبئی سے آنے والے مسافر علی ظفر سکنہ بانڈہ صوابی کے سامان سے تین 10، 10 تولے سونے اینٹیں برآمد ہوئیں۔

حکام نے مجموعی طور پر 70 تولے سونے کی اینٹیں ضبط کر کے دونوں مسافروں کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

کسٹم حکام کے مطابق مسافروں نے سونے کو چاکلیٹ کی پیکنگ میں اسمگل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Load Next Story