النصر سے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے پرتپاک استقبال

رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کے درمیان 200ملین یورو کا معاہدہ طے پایا ہے

فوٹو: فائل

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کیلئے ریاض پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق النصر فٹبال کلب کے ساتھ 200 ملین یورو کا معاہدہ طے پانے کے بعد ورلڈ فٹبال اسٹار رونالڈو سعودی لیگ میں شرکت کیلئے ریاض پہچنے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

النصر فٹبال کلب سے ہونے والے معادے کے باضابطہ اعلان کیلئے ریاض کے مرسول اسٹیڈیم میں تقریب کا انعقد کیاگیا، شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی۔

سعودی عرب پہنچنے سے قبل رونالڈو نے ایک ویڈیوکے ذریعے مداحوں کو جلد ملاقات کا پیغام دیا۔




النصر میں شامل ہونے والے رونالڈو دنیاکے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ اور رئیل میڈرڈ جیسے بڑے فٹبال کلبز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

پانچ مرتبہ چیمپئینز لیگ ونررہنے والے رونالڈو فٹبال کے کئی اعزازت اپنے نام کرچکے ہیں،سعودی وزیر کھیل کی طرف سے نو مرتبہ سعودی لیگ چیمپئین رہنے والے النصرفٹبال کلب میں رونالڈو کی شرکت کو سعودی فٹبال کیلئے بڑا اقدام قرار دیا۔

مہنگے ترین فٹبال اسٹار رونالڈو کے ہمراہ نوکروں کی ایک بڑی ٹیم سمیت سیکورٹی کمپنی بھی موجود ہے جنہیں ریاض کے ایک پرتعیش ہوٹل میں ٹہرایا گیا ہے۔

 
Load Next Story