شاہین آفریدی کی فٹنس بحال کرنے کے لیے بھرپور ٹریننگ

شاہین آفریدی پی ایس ایل 8 کی وجہ سے اپنی فٹنس کے معاملے میں کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے


Zubair Nazeer Khan January 03, 2023
فوٹو ایکسپریس

نیوزی لینڈ کےخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں حصہ لینے کے لیے شاہین آفریدی نے بھرپور ٹرینگ کا آغاز کردیا اور وہ اپنی فٹنس بحال کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے کے دوران شاہد آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم میں بولنگ پریکٹس میں حصہ لیا اور فٹنس کی بحالی کے لیے مختلف مشقیں کیں، قومی ٹیم کا میڈیکل اسٹاف ان کی مکمل فٹنس کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کررہا یے۔

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منجمنٹ نے قبل ازیں ان فٹ ہوجانے والے ایک اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو بھی فٹنس کی جانچ کے لیے طلب کر لیا ہے، فٹ ہونے کی صورت میں وہ بھی ون ڈے سیریز میں شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے مقابلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے جبکہ چیف سلیکٹر اور سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ کراچی کی روایتی پیچ کی تبدیلی کا وقت آ چکا ہے اور ایسی وکٹیں بنائی جائیں گی جو فاسٹ بولرز کے لیے معاون اور مددگار ثابت ہوں

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں