اکشے کمار نے شادی کو ’موت کا کنواں‘ قرار دے دیا

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ 17 جنوری 2001 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے

اداکار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور بچوں کے ساتھ سرکس میلے میں پہنچے، فوٹو: فائل

بالی وڈ کے سپر اسٹار کھلاڑی اکشے کمار نے مزاحیہ انداز میں شادی کو 'موت کا کنواں' قرار دیا ہے۔

اداکار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور بچوں کے ساتھ سرکس میلے میں پہنچے اور وہاں کی ایک وڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

سرکس میں ایک شخص دائرے میں بند اسٹرکچر کے اندر بائیک چلا رہا تھا جس پر ٹوئنکل کھنہ نے اکشے سے پوچھا کہ اس کو کیا کہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا 'موت کا کنواں'۔








View this post on Instagram


A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)






اداکار نے انسٹاگرام پر مزاحیہ کیپشن لگاتے ہوئے لکھا ہے کہ جب میری بیوی نے پوچھا کہ یہ کیا ہے تو میرا دل چاہا کہ کہوں اس کو شادی کہتے ہیں۔

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ 17 جنوری 2001 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ٹوئنکل کھنہ نے اداکاری چھوڑ کر ادب کو بطور پیشہ اپنایا ہے۔
Load Next Story