سبز ماحول دوست اور رات میں ازخود چمکنے والی لائبریری کی تعمیر شروع
نیویارک کی کاؤنٹی میں برانکس میں شمسی توانائی، برساتی پانی جمع کرنے اور پودوں سے بھری لائبریری پر کام شروع ہوچکا ہے
امریکی کاؤنٹی برانکس میں ایک نئی لائبریری کی بنیاد ڈالی گئی ہے جو دیکھنے میں دیدہ زیب ہے لیکن اس میں دہکتے ہوئے سبزے کو شامل کیا جائے گا۔ کتب خانے کی بجلی شمسی پینل بنائیں گے اور بارش کا پانی بھی جمع کیا جائے گا۔ اسے وینچسٹر اسکوائر لائبریری کا نام دیا گیا ہے۔
اسے سنوہیتا نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت ہے لیکن مرکزی حیثیت ماحول کو دی گئی ہے۔ اس کی بنیاد کنکریٹ سے بنے گی اور اوپر شیشے کا بڑا ڈبہ نما کمرہ بنایا جائے گا۔ اس طرح دن کی روشنی چار اطراف سے اندر آئے گی اور مصنوعی روشنیوں کی ضرورت کم ہوگی۔ شیشے پر خاص انداز سے درخت اور پودوں کے ڈیزائن بنائے جائیں گے جو رات کے وقت غیر معمولی روشنی خارج کریں گے۔
اندرونی گنجائش 12000 مربع فٹ ہوگی جہاں مطالعے کے کئی کمرے، دو کمرہ جماعت، کمیونٹی روم اور تحقیق کے گوشے بنائے جائیں گے۔ عمارت میں قدرتی روشنی کی آمد کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ ڈیزائن کے مطابق جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ بیٹھی ہوگی اس کی سڑک کے پار ایک اور باغیچہ قائم کیا جائے گا جو بارش کے پانی اور فلٹریشن سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس کی اطراف پھولدار درختوں کا ہالہ بنایا جائے گا۔
منصوبے کے تحت اس لائبریری کی بنیاد پڑچکی ہے اور تعمیرات کا کام سال کے اختتام سے شروع ہوجائے گا۔