پنجاب حکومت کا قلت ختم کرنے کیلیے آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

آئندہ ہفتے سے سرکاری گندم اور آٹا اضافی قیمت کے ساتھ فروخت کیا جائے گا


January 03, 2023
فوٹو فائل

پنجاب حکومت نے آٹے کی قلت دور کرنے کے لیے قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں آٹے کے بحران کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں محکمہ خوراک نے آٹے کی قلت ختم کرنے کیلیے تجاویز پیش کیں اور قیمت میں اضافے کی تجویز بھی دی۔ جس پر کابینہ نے تجاویز کو منظور کرلیا۔

محکمہ خوراک کی تجویز پر فلور ملز کو فروخت کی جانے والی سرکاری گندم کی قیمت میں 750 روپے اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد سرکاری گندم کی قیمت 2300 روہے سے بڑھ کر 3050 روہے ہو جائے گی۔

گندم کی قیمت بڑھنے کے سبب آٹے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا اور بیس کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 370 روپے کا اضافہ ہوگا جس کے بعد قیمت 1660 روپے تک پہنچ جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں نئی قیمتیں آئندہ ہفتے سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔

حکومت ذرائع نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ بین الصوبائی اسمگلنگ روکنے اور آٹے کی قلت ختم کرنے کے لیے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں