ٹائیگر کا مداری پر حملہ دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

ٹائیگر کے حملے میں31 سالہ مداری کی گردن، بازو اور ٹانگ پر گہرے زخم آئے تاہم جان بچ گئی

اٹلی میں سرکس کے دوران ٹائیگر نے اپنے مداری پر حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مداری پر شیر کے حملے کا واقعہ اٹلی کے صوبے لیکچے میں پیش آیا جہاں 31 سالہ 'آئیون اورفی'سرکس کے دوران ٹائیگر کے جوڑے کو ہدایات دے رہے تھے۔

اس دوران دوسرا ٹائیگر اچانک سے آئیون کے عقب سے حملہ آور ہوا اور مداری کو ٹانگ سے پکڑ کر گھسیٹنے لگا بعدازاں ان کی کمر پر چھلانگ لگاکر گردن دبوچ لی۔


سرکس کے عملے نے فوری طور پر آئیون کو شیر کے جبڑے سے آزاد کراکر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی گردن، بازو اور ٹانگ پر لگے گہرے زخموں کا علاج کیا گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے آئیون ایک ٹائیگر کو ہدایات دے ہیں اور دوسرا ٹائیگر ان پر حملہ آور ہوگیا۔

Load Next Story