کم وقت میں 100 غبارے پیر سے پھوڑنے کے ریکارڈ کی کوشش

ڈیوڈ رش نے 22.38 سیکنڈوں میں 100 غبارے پیر سے پھوڑ کر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی

(تصویر: انٹرنیٹ)

امریکا میں ایک شخص نے 22.38 سیکنڈوں میں 100 غبارے پیر سے پھوڑ کر ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم، گینیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش، جنہوں نے 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں، نے پیر سے 22.38 سیکنڈوں میں 100 غبارے پھوڑ کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کوشش کی۔


ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہیں ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے پانچ بار کوشش کرنی پڑی۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد یاسر مشتاق نے فروری 2022 میں 24.98 سیکنڈوں میں 100 غبارے پھوڑ کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

ڈیوڈ رش کو گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے ریکارڈ کی کوشش کے کامیاب یا ناکام ہونے کے اعلان کا انتظار ہے۔
Load Next Story