پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی
ملک میں 13لاکھ 35ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی اور ٹاپ لائن سکیورٹیز کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر کے دوران ملک میں 13لاکھ 35ہزار ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال دسمبر کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں ملک میں 1507000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں 9033000 ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 19 فیصد کم ہے۔