دہشتگردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے امریکی محکمہ خارجہ

طالبان افغان سرزمین کو دہشتگرد حملوں کے لانچنگ پیڈ کے طور پراستعمال نہ ہونے دیں، ترجمان


ویب ڈیسک January 04, 2023
طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں کے باعث شدید نقصان اٹھایا ہے۔دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم ٹی ٹی پی کو میز پر لانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر داخلہ

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان کو کہیں گے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور افغان سرزمین کو عالمی دہشتگرد حملوں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طورپر استعمال نہ ہونے دیں۔ طالبان کے کیے گئے فیصلوں کا جائزہ لے رہے ہیں اور پہلے بھی واضح کرچکے ہیں کہ ان کا جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں