اوینجرز اسٹار جریمی رینر نے حادثے میں زخمی ہونے کے بعد تصویر شیئر کردی

اداکار شدید برفانی طوفان کے بعد برف ہٹانے کے عمل کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تھے


ویب ڈیسک January 04, 2023
جریمی رینر اسپتال میں زیرِ علاج ہیں(فوٹو: انسٹاگرام)

ہالی ووڈ اوینجرز اور ہاکی فلموں کے اسٹار جریمی رینر نے برفانی طوفان حادثے میں زخمی ہونے کے بعد اپنی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

جریمی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ زخمی حالت میں اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں ان کے چہرے پر زخم بھی موجود ہیں۔

اوینجرز فلموں کے اسٹار نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ سب کا بہت شکریہ میں اس وقت ٹائپ کرنے کیلئے بہت خراب حالت میں ہوں لیکن میں آپ سب کو بہت پیار بھیج رہا ہوں'۔


یاد رہے کہ جریمی رینر کچھ دن قبل نیویارک میں شدید برفانی طوفان کے بعد برف ہٹانے کے عمل کے دوران حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تھے حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ برف میں پھنسی کسی کی کار کو نکالنے اور اس شخص کو بچانے کے دوران خود کو زخمی کر بیٹھے تھے۔

انہیں راستے خراب ہونے کے باعث ائیر ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا بتایا جارہا تھا کہ اداکار کی حالت تشویشناک تھی تاہم وہ اب بہتر ہو گئے ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں