رمیز راجا کا دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

شکیل شیخ نے سامان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں


Express News January 04, 2023
شکیل شیخ نے سامان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں (فوٹو: ٹوئٹر)

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے دفتر میں رہ جانے والی اپنی ذاتی استعمال کی اشیا وصول کرنے سے انکار کردیا۔

سابق چیئرمین رمیز راجا کی قذافی اسٹیڈیم کے دفتر میں رہ جانے والی چیزوں میں انکا لیپ ٹاپ، 1992 ورلڈکپ کی ریپلیکا شرٹ، 2 عینک باکس، سونف کی ڈبی، شیلڈ، کیپ، پی سی بی بیگ اور چند ایکریڈیشن کارڈز شامل ہیں۔

بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے سامان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اشیا 2 مرتبہ سابق چیئرمین کے گھر بھجوائیں، دونوں مرتبہ رمیز راجا نے پی سی بی کے نمائندے سے ملاقات نہیں کی جبکہ دوسری بار ان کی اہلیہ نے چیزیں وصول کرنے سے انکار کیا۔

تیسری بار پی سی بی کے نمائندے نے رمیز کو سامان بذریعہ کوریئر بھجوانے کیلیے کال کی تاہم انہوں نے ایک بار پھر وصول کرنے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |