اسرائیل مقدس مقامات کی حیثیت برقراررکھنے کا وعدہ پورا کرےامریکا کا مطالبہ
مقدس مقامات کی حیثیت کمزور کرنے والا کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، ترجمان قومی سلامتی وائٹ ہاؤس
امریکا نے اسرائیل سے مقدس مقامات کی حیثیت برقرار رکھنے کا وعدہ پورے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے بیان میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کریں۔
مزید پڑھیں: صہیونی وزیر مسجد اقصیٰ میں گھس گیا، قبلہ اول کی بے حرمتی پر فلسطینی سراپا احتجاج
انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کی حیثیت کو کمزور کرنے والا کوئی بھی یک طرفہ اقدام ناقابل قبول ہے۔ امریکا مقبوضہ بیت المقدس میں مقدس مقامات کے حوالے صورتحال جوں کی توں برقرار رکھنے کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔
امریکا کا بیان اسرائیل کے انتہاپسند وزیر کے مسجد اقصیٰ میں گھسنے کی اشتعال انگیز حرکت کے بعد سامنے آیا ہے۔