کراچی ٹیسٹ آخری وکٹ کیلیے تاریخ کی چوتھی بڑی شراکت بن گئی

نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے پاکستانی بولرز کیخلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 104رنز جوڑے


Sports Desk January 04, 2023
نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے پاکستانی بولرز کیخلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 104رنز جوڑے۔ فوٹو: اے پی

کراچی ٹیسٹ میں آخری وکٹ کیلیے تاریخ کی چوتھی بڑی شراکت بن گئی۔

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے پاکستانی بولرز کیخلاف بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے 104رنز جوڑے، اس سے قبل کن ہگز اور جان سنو نے اوول ٹیسٹ 1966 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 128رنز جوڑے تھے۔

نیوزی لینڈ کے جان بریسویل اور اسٹیفن بوک نے سڈنی میں 1985میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف 124رنز کی پارٹنر شپ بنائی، آسٹریلوی ریگی ڈف اور واروک آرمسٹرونگ نے میلبورن ٹیسٹ 1902میں انگلینڈ کیخلاف 120رنز جوڑ لیے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائودی اور کرس مارٹن نے 2007میں انگلینڈ کیخلاف 88رنز کی شراکت قائم کی تھی، یہ کیویز کی جانب سے آخری وکٹ کیلیے تیسری بڑی پارٹنر شپ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں