بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے پرتعینات اہلکار نےخودکشی کرلی

پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے خود کشی کی، پولیس حکام


ویب ڈیسک January 04, 2023
خود کشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے پرتعینات پولیس اہلکارنے خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل اسرائیلی سفارت خانے کے رہائشی کمپلیکس میں تعینات تھا۔ پولیس اہلکار نے سرکاری پستول سے خودکشی کی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ امکان ہے کہ اہلکار نے کسی گھریلو تنازع کے باعث خود کشی جیسا انتہائی قدم اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں