موبائل فون کا استعمال یوکرینی حملے میں 89 فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بنا روس

میزائل حملے میں روس کے رجمنٹ کمانڈر بھی ہلاک ہوئے تھے


ویب ڈیسک January 04, 2023
یوکرین نے یکم جنوری کو روس کے فوجی بھرتی سینٹر پرمیزائل حملہ کیا تھا:فوٹو:فائل

روس کا کہنا ہے کہ یوکرین کے حملے کے دوران موبائل فون کا استعمال 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کا باعث بنا۔

روس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندی کے باجود یوکرین کے ہتھیاروں کی زد میں موجود روسی فوجیوں کے پاس موبائل فونز کی موجودگی اور ان کا استعمال روسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بننی۔ روس کی رجمنٹ کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بچورن بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہیں۔

یوکرین نے یکم جنوری کی رات یوکرین کے مقبوضہ شہر دونیتسک کے علاقے ماکیوکا میں جبری فوجی بھرتیوں کے ایک سینٹر پرمیزائل حملہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں