مینار پاکستان برج پر پولیس مقابلے میں ڈاکو ہلاک

دو ڈاکو آزادی فلائی اوور پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے

دو ڈاکو آزادی فلائی اوور پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے

شفیق آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

دو ڈاکو آزادی فلائی اوور پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا ڈولفن اور شفیق آباد پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی ۔ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔


پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور مینار پاکستان برج شہریوں کی آمد ورفت کے لئے بند کردیا گیا۔ داتا دربار سے شاہدرہ کی جانب جانے والے راستے کو بھی بند کردیا گیا

ایس پی سٹی آپریشنز سرفراز ورک کے ہمراہ ایس پی ڈولفن توقیر نعیم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سجاد علی کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، چوری، غیر قانونی اسلحہ اور جھپٹا گینگ جیسے 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
Load Next Story