دسمبر میں ملکی برآمدات میں 4 فیصد کمی ہوئی
گزشتہ ماہ پاکستان نے 2.3ارب ڈالر کی برآمدات کیں
ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ دسمبر میں ملکی برآمدات میں چار فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ برآمدات میں 17 فیصد کمی واقع ہوئی۔
دسمبر 2022 میں پاکستان نے 2.3ارب ڈالر کی برآمدات کیں۔
گزشتہ ماہ دسمبر میں ماہانہ بنیادوں پر ملکی درآمدات میں 0.4فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر ملکی درآمدات میں 32فیصد کمی واقع ہوئی۔
اسی طرح ماہانہ بنیادوں پر ملک کے تجارتی خسارے میں دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر ملک کے تجارتی خسارے میں 41 فیصد کمی واقع ہوئی۔ دسمبر 2022 میں ملک کا تجارتی خسارہ منفی 2.9 ارب ڈالر رہا۔