کورونا سے متاثرچینی شہری جنوبی کوریا کے ائیرپورٹ سے فرار

پکڑنے جانے پر چینی شہری کوایک سال قید یا 7 ہزار ڈالرجرمانے کی سزا ہوسکتی ہے، حکام

کورونا سے متاثرچینی شہری قرنطینہ منتقلی سے قبل فرار ہوا:فوٹو:فائل

کورونا سے متاثرچینی شہری جنوبی کوریا کے ائیرپورٹ سے فرار ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کورونا سے متاثرچینی شہری کا جنوبی کوریا آمد پر ائیرپورٹ پرکورونا کا ٹیسٹ کیا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر چینی شہری کو قرنطینہ میں بھیجنے کی کارروائی کی جارہی تھی کہ وہ فرار ہوگیا۔


جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے چینی شہری کی تلاش جاری ہے۔ چینی شہری سے دیگرافراد میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ائیرپورٹ سے فرار ہونے والے چینی شہری کو پکڑنے جانے پر ایک سال قید یا 7 ہزار ڈالر سے زائد جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔

چین میں کورونا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر تیزی سےاضافہ ہورہا ہے تاہم چینی حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔
Load Next Story