رمیز راجا نے مصباح وقار کو کوچنگ سے ہٹانے کی وجہ بتادی

سابق چیئرمین نے ٹی20 ورلڈکپ سے ہفتے 10 دن قبل مینجمنٹ تبدیل کی تھی


ویب ڈیسک January 04, 2023
سابق چیئرمین نے ٹی20 ورلڈکپ سے ہفتے 10 دن قبل مینجمنٹ تبدیل کی تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے ورلڈکپ 2021 کے آغاز سے قبل مصباح الحق اور وقار یونس کو کوچنگ اسٹاف سے ہٹانے کی وجہ بتادی۔

مقامی نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ مصباح اور وقار یونس کے معاہدے جنوری اور فروری میں ختم ہونے والے تھے جبکہ کوشش تھی کہ نئے کو چنگ اسٹاف کو لایا اور ٹیم کی تیاری بہتر بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سابق کرکٹرز کو بھرپور احترام کے ساتھ رخصت کیا گیا، انہیں بطور چیئرمین برطرف کرنے اختیار تھا میرے پاس، وقار یونس کے ساتھ کھیل چکا ہوں اس لیے تفصیل سے بات کی تھی۔

مزید پڑھیں: رمیز راجا کا دفتر میں رہ جانے والی ذاتی اشیا وصول کرنے سے انکار

رمیز راجا نے کہا کہ قومی ٹیم نئے کوچنگ سسٹم کے تحت کامیاب ہوئی، ٹی20 ورلڈکپ سے ہفتے 10 دن قبل مینجمنٹ تبدیل کی تھی لیکن اس کے مثبت اشارے دیکھنے کو ملے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |