امریکا میں ٹرین کے مسافر نے دوسرے شخص کا چہرہ چبا لیا

حملے میں زخمی 78 سالہ بزرگ کو اسپتال منتقل کردیا گیا


ویب ڈیسک January 04, 2023
ٹرین میں دوسرے مسافرکا کان چبانے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا:فوٹو:فائل

امریکا میں ٹرین میں سفر کرنے والے ایک مسافرنے دوسرے مسافرکا چہرہ اور کان چبا ڈالا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست اوریگن کے شہرگریشم میں ٹرین میں سفرکرنے والے 25 سالہ لڑکے نے اچانک ایک بزرگ مسافر پرحملہ کردیا۔ لوگوں کے بیچ بچاؤ کرانے تک نوجوان 78 سالہ بزرگ مسافرکا کان اور گال چبا کر انہیں زخمی کرچکا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بزرگ کو زخمی کرکے فرار ہونے والے نوجوان کوبھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حملے کی فوری وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں