بھارت پاکستان مخالف بیانیے سے اپنی دہشتگردی چھپا نہیں سکتا وزارت خارجہ

دوسروں پرانگلی اٹھانے کے بجائے بھارت تخریب کاری اورپاکستان کی جاسوسی بند کرے، ترجمان دفترخارجہ


ویب ڈیسک January 04, 2023
بھارت کا نیا بیان بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے، وزارت خارجہ:فوٹو:فائل

پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے۔

ترجمان دفترخارجہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیرخارجہ کا نیا بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کا مسلسل پاکستان مخالفت بیانیہ پاکستان کی سرزمین پربھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا۔

دفترخارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے بھارت خود دہشت گردی، تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی کا سلسلہ بند کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں