صومالیہ میں کار بم دھماکوں میں ہلاکتیں 19 ہوگئیں
دھماکوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، سیکورٹی حکام
صومالیہ میں 2 کار بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
غیر ملکی خبرایجنسی نے سیکورٹی حکام اور عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک قصبے ماہاس میں دو کار بم دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ جائے وقوع پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اب تک کسی تنظیم نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
سیکورٹی حکام نے دھماکوں کا الزام الشباب پر عائد کیا ہے جو دارالحکومت میں سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہی ہے اور اب بھی ملک کے کئی شہروں پر قابض ہے۔