بلاشبہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے وزیراعظم

آج ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک January 04, 2023
آج ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی عروج پر ہے اس میں کوئی شک نہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر صحبت پور میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مخدوش حالات میں ہم نے حکومت سنبھالی، آئی ایم ایف سے معاہدہ ٹوٹ چکا تھا، مہنگائی عروج پر ہے اس میں کوئی شک نہیں، پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ہمیں خود ہمت پیدا کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ارب روپے خرچ کیے اور اب بھی ان کے لیے کئی سو ارب روپے درکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 جنوری کو سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ساتھ جنیوا میں ڈونرز کانفرنس کروں گا، اسی سلسلے میں برادر ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لیے وجود میں آیا تھا کہ سب کو برابر کے حقوق ملیں گے، سب اپنی محنت کے بل بوتے پر معاشرے میں اپنا مقام حاصل کریں گے لیکن آج ایسا نہیں ہے، آج جس کی لاٹھی اس کی بھینس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں