1947 سے ابتک صدور و وزرائے اعظم نے توشہ خانہ سے کتنے تحفے لیے عدالت نے جواب مانگ لیا
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 26 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
سن 1947 سے اب تک وزرائے اعظم اور صدور نے توشہ خانہ سے کتنے تحفے لیے؟ حکومت بتائے گی یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ایک ماہ میں جواب دینے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 26 دسمبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
ایڈووکیٹ ابوذر سلمان خان نیازی نے بطور پٹشنر پاکستان انفارمیشن کمیشن کے 29 جون کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
عدالت نے اپنے آرڈر میں لکھا ہے کہ پٹشنر کے مطابق 23 اپریل کو کابینہ ڈویژن کو اس متعلق معلومات کی فراہمی کی درخواست دی جس پر 28 اپریل کو کابینہ ڈویژن نے اپنے جواب میں کہا معلومات کلاسیفائیڈ ہیں نہیں دے سکتے جس کے بعد پٹشنر نے کابینہ ڈویژن کے فیصلے کے خلاف پاکستان انفارمیشن کمیشن نے اپیل سنی اور 29 جون کو کابینہ ڈویژن کو معلومات تک رسائی قانون کے تحت پٹشنر کو معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا۔