نیوزی لینڈ کے بولرز کے پلان کو ناکام بنانے اور سنچری کرنے پر خوشی ہوئی سعود شکیل
میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کی خواہش پوری ہوئی، سعود شکیل
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے نوجوان بیٹر سعودشکیل نے کہا ہے کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سینچری اسکور کرنے کی خواہش پوری ہوئی۔کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی سبقت ختم کر کے برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعود شکیل نے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کی خواہش پوری ہوئی۔میں نے اپنی فرسٹ کلاس سینچری بھی اسی میدان میں بنائی تھی۔بیٹنگ کے دوران سابق ٹیسٹ کپتان اور سینئر ساتھی سرفراز احمد نے بہت مدد کی اور اعتماد بخشا ہے۔سرفراز احمد کے ساتھ وکٹ پر رک کراسکور کرنے کا موقع ملا۔میں کم عمری ہی سے سرفراز احمد کے ساتھ کھیلتا آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے بولرز میرے خلاف پلان لے کر آئے تھے تھے اور مجھے آوٹ کرنے کی کوشش کی۔تاہم میں نے حالات کو دیکھ کر اپنا کھیل پیش کیا اور وکٹ کو محفوظ کرتے ہوئے رنز بھی اسکور کیے۔یہ میرا اچھا دن رہا جبکہ میرا کیچ بھی ڈراپ بھی ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان سیکھنے کا عمل جاری رکھتا ہے، میں بھی سیکھنے کے ساتھ ساتھ آئندہ مستقبل میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔سست رفتاری سے بیٹنگ کر کے وکٹ پر رکنا بھی ضروری تھا۔ میں سوئپ شارٹ اسی وقت کھیلتا ہوں جب زائد رنز بن نہ رہے ہوں۔اس طرز کا شاٹ کھیلتے ہوئے انگلینڈ سیریز میں آؤٹ ہوا تھا۔مخالف ٹیم کے پلان کو سمجھ کر کھیلا۔
سعود شکیل نے کہا کہ چوتھے روز کے کھیل کے لیے منصوبہ بندی کریں گے۔کوشش ہوگی کہ حریف ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کریں۔اگلے میچز کےلئے مزید اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا۔