پاکستانی عمرہ زائرین جدہ ایئرپورٹ پر دو دن سے محصور کھانا اور پانی بھی ختم

جدہ ایئرپورٹ پر 2 دن سے بیٹھے مسافروں کو انتظامیہ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آرہا نہ کھانے کو کچھ دیا جارہا ہے، زائرین


طالب فریدی January 04, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

سعودی ائیر لائن کی پرواز کی منسوخ ہونے سے جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی عمرہ زائرین کی بڑی تعداد پھنس گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی ائیر لائن ایس وی 738 نے 350 عمرہ زائرین کو 3 جنوری کو پاکستان لیکر آنا تھا تاہم خراب موسم کے باعث ایئرلائن حکام نے پرواز منسوخ کردی۔

ایئرپورٹ پر محصور پاکستانی عمرہ زائرین نے بتایا کہ دو دن سے جدہ ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، بیشتر مسافروں کے پاس کھانے پینے کو بھی کچھ نہیں ہے، حکام نے تاحال نہیں بتایا کہ پرواز کب روانہ ہوگی۔

زائرین نے بتایا کہ انتظامیہ کے عدم تعاون کیوجہ سے بچوں اور بوڑھوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، پاکستانی حکام فوری واپسی کے لیے اقدامات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں