کراچی میں آئندہ تین روز مزید سردی کی پیش گوئی
یخ بستہ شمال مشرقی ہواؤں کے سبب کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز شہر میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ بتایا ہے کہ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہرمیں معمول سے تیز سرد ہوائیں چلیں جن کی رفتار25 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں، آئندہ سردی کی شدت میں مذید اضافہ متوقع ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا کم سے کم پارہ 11.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں بلوچستان کی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، ہواوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 20 سے25 کلومیٹر کے درمیان ریکارڈ ہوسکتی ہے، اس دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بند رہے گی۔
یخ بستہ شمال مشرقی ہواؤں کے سبب کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے اور جمعرات کوپارہ مذید کم ہونے کی توقع ہےجبکہ جمعے تک موسم دن کے وقت خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ کے اضلاع میں صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔