جنوبی افریقی کرکٹ لیگ کیلیے لوڈشیڈنگ سب سے بڑامسئلہ قرار
گزشتہ سال کے 200 روز بجلی کی بندش سے متاثر ہوچکے، سال نو میں بھی یہی صورتحال برقرار رہنے کا اندیشہ ہے
ایس اے ٹی 20 لیگ کے لیے لوڈشیڈنگ کو سب سے بڑامسئلہ قرار دیا جانے لگا۔
جنوبی افریقہ کو بھی بجلی کے بحران کا سامنا ہے، گزشتہ سال کے 200 روز بجلی کی بندش سے متاثر ہوچکے، سال نو میں بھی یہی صورتحال برقرار رہنے کا اندیشہ ہے، ایسے میں ایس اے ٹی 20 کی میزبانی کرنے والے تمام 6 وینیوز کو کرائے کے جنریٹرز کا بھی اہتمام کرنا پڑے گا۔
ہر وینیو کو 5 ہوم میچز کی میزبانی کرنا ہے، اس طرح جنریٹر کے کرائے کی مد میں ہر اسٹیڈیم کو ایک لاکھ 17 ہزار ڈالر اضافی خرچ کرنا ہوں گے، یہ ان کی میزبانی فیس سے منہا ہوں گے، اس لیگ میں ہر وینیو کو ایک میچ کی میزبانی کے 50 ہزار ڈالر اور دوسرے اخراجات بشمول بجلی کے 13 ہزار ڈالر ملنے ہیں۔