بجلی بچت 3لاکھ زرعی ٹیوب ویل سولر پرمنتقل کے جائیں گے

سولرائزیشن کیلیے اسٹیٹ بینک کی مارک اپ سبسڈی اسکیم سے بجٹ فراہم کیا جائیگا


حسیب حنیف January 05, 2023
ابتدائی طور پر10ہزار ٹیوب ویلز سولر پر منتقلی کے لیے وفاقی حکومت فنڈنگ کرے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کے کسان پیکج کے تحت ملک بھر میں3 لاکھ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت کے کسان پیکیج کی کے تحت ملک بھر کے 3لاکھ ٹیوب ویلوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا تاکہ بجلی کی کھپت پرقابو پایا جاسکے تاہم ابتدائی طور پر ملک بھر میں 10 ہزار ٹیوب ویلز کو ہی سولر پر منتقل کرنے کیلیے حکومت کی جانب سے فنڈنگ کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں 10 ہزار زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن مکمل کرنے کے بعد مزید ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن پر بھی کام کیا جائے گا۔

ٹیوب ویلوں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے سٹیٹ بنک کی مارک اپ سبسڈی اینڈ رسک شیئرنگ سکیم فور فارم میکنائزیشن سے فنڈنگ کی جائیگی، زرعی ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے ملک میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بچت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں