جولائی تا دسمبر سیمنٹ کی فروخت میں 21فیصد کی کمی

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 27.456 ملین ٹن سے 20.73فیصد کم رہی


Business Reporter January 05, 2023
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 27.456 ملین ٹن سے 20.73فیصد کم رہی۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ جولائی تا دسمبر کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 21.764 ملین ٹن رہی.

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران سیمنٹ کی مجموعی(مقامی و ایکسپورٹ) فروخت 21.764 ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی مجموعی فروخت 27.456 ملین ٹن سے 20.73فیصد کم رہی۔

جولائی تا دسمبر 2022 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 20.030ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کی 24.065ملین ٹن فروخت سے 16.77فیصد کم رہی۔

اس دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں 48.86فیصد کمی واقع ہوئی اور جولائی تا دسمبر 2021 کی 3.391ملین ٹن ایکسپورٹ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کی ایکسپورٹ 1.734ملین ٹن رہی۔ دسمبر 2022کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت 15.55فیصد کم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔