’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے‘ شاہ رُخ خان کا ناقد کو کرارا جواب

سوال اور جواب تفریحی انداز میں ہونے چاہیے تنقید سے گریز کریں، کنگ خان


ویب ڈیسک January 05, 2023
شاہ رُخ خان جلد دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوں گے(فائل فوٹو)

شاہ رُخ خان نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحو ں اور ٹوئٹر صارفین کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔

کنگ خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ سوال اور جواب تفریحی انداز میں ہونے چاہیئے تنقید سے گریز کریں، ادا کار نے ٹوئٹ میں لکھا کہ 'آیئے سوال جواب کا ایک سیشن شروع کرتے ہیں مگر صرف تفریحی سوال جواب، سال کے آغاز میں کوئی سنجیدہ بات نہیں'۔

ccccccccccccccccccccccccccc

سوال جواب کہ اس سیشن میں جہاں مداحوں نے اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے انکی آمدنی ساتھی اداکاروں کے حوالے سے سوالات کئے وہیں چند ناقدین نے منع کرنے کے باوجود بھی انہیں فلم پٹھان کیلئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے تنقید کرتے ہوئے شاہ رُخ خان کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دے ڈالا، صارف نے لکھا کہ 'پٹھان پہلے ہی تباہی ہے، ریٹائرمنٹ لے لو'۔

fcwfceffv

جس پر کنگ خان نے ناقد کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے بڑوں سے ایسے بات نہ کرنے کی ہدایت کی، اداکار نے لکھا کہ 'بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے '۔

ایک صارف نے سوال کیا کہ آپ ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں جس پر کنگ خان کا کہنا تھا کہ ہر دن پیار بےشمار کماتا ہوں۔

sssssqqqqqqqqqqqq

ایک ٹوئٹر صارف نے دیپیکا پڈوکون کے بارے میں بھی سوال کیا کہ دیپیکا کے بارے میں ایک لفظ بولیں، جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ دیپیکا بہت اچھی ہیں وہ ناقابلِ یقین ہیں۔

bbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbbb

یاد رہے کہ شاہ رُخ خان جلد اپنی پسندیدہ ساتھی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ اپنی ایکشن اور رومانس سے بھرپور نئی فلم پٹھان میں جلوہ گر ہوں گے 2018 کی فلم 'زیرو' کے 4 سال بعد یہ ان کی پہلی بڑے بجٹ کی فلم ہوگی۔







View this post on Instagram


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں