ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ ڈی جی سول ایوی ایشن کی سربراہی میں کمیٹی قائم
ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت، کنسلٹنٹ فرم کو سہولیات کی فراہمی بھی کمیٹی کی ذمے داری ہوگی، مراسلہ جاری
مل کے 3 بڑے ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں ڈی جی سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تین اہم ترین ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلیے حکمت عملی تیار
ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق کمیٹی سرمایہ کاروں کو بروقت ڈیٹا اور معلومات فراہم کرے گی۔ مراسلے کے ذریعے اسلام آباد ، لاہور اور کراچی ائرپورٹس کو ڈیٹا جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ائرپورٹ پر کنسلٹنٹ فرم کو سہولیات فراہم کرنا بھی کمیٹی کی ذمے داری ہو گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی آؤٹ سورسنگ سے متعلق وزرات ہوابازی کو بھی معلومات فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈائریکٹریٹ برانچز سے بروقت معلومات جمع کرے اور ائرپورٹس منیجرز بروقت درست معلومات کی فراہمی یقینی بنائیں۔