رشبھ پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا

اگر سرجری کی ضرورت پڑی تو کرکٹر کو امریکا یا انگلینڈ بھیجا جائے گا، رپورٹس


ویب ڈیسک January 05, 2023
اگر سرجری کی ضرورت پڑی تو کرکٹر کو امریکا یا انگلینڈ بھیجا جائے گا، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

خوفناک کار حادثے میں شدید زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر رشبھ پنت کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہرادون سے ممبئی کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک سینئیر آفیشل نے کہا کہ ہم نے رشبھ پنت کو ممبئی کے مقامی اسپتال منتقل کروادیا تاکہ بہتر انداز میں علاج ہوسکے۔ بورڈ سے منسلک معروف آرتھوپیڈک ڈاکٹر ڈینشا پارڑی والا ان کی دیکھ بھال کریں گے۔

ممبئی کے اسپتال میں رشبھ پنت کے گھٹنے، ٹخنے اور دیگر انجریز کا علاج ہوگا تاہم اگر سرجری کی ضرورت پڑی تو کرکٹر کو امریکا یا انگلینڈ بھیجا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کو کار حادثے میں کہاں کہاں چوٹیں آئیں؟

یاد رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر گزشتہ ہفتے کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس میں انکے ماتھے اور کمر پر شدید چوٹیں آئیں تھی جبکہ دائیں گھٹنے کے ٹیشوز بری طرح متاثر ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: رشبھ پنت کو پلاسٹک سرجری کیلئے جہاز سے اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے، رپورٹس

پنت کی گاڑی کو اسوقت حادثہ پیش آیا جب انکی آنکھ لگ گئی تھی اور کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکراگئی، حادثے کے فوری بعد کرکٹر ونڈ اسکرین توڑ کر باہر آئے اور پولیس کو اطلاع دیم جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں