انگلش کاؤنٹی کلب کی پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے بات چیت جاری
2024 میں ممکن ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ کا حصہ بن جائے، رپورٹس
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کے مڈل سیکس کاؤنٹی کلب کے درمیان پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
انگلش میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مڈل سیکس کے سی ای او اینڈریو کارنیش کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے بات چیت مثبت رہی ہے اور اہم قدم یہ ہے کہ کلب کو لیگ میں شامل ہونے کے لیے ممکنہ طور پر کچھ بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب فروری میں شروع ہونے والے ایونٹ میں انگلش کاؤنٹی کلب کی شمولیت کے امکانات معدوم ہیں تاہم بات چیت جاری رہتی ہے تو 2024 میں ممکن ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ کا حصہ بن جائے۔