ایشیاکپ روایتی حریف پاکستان بھارت ایک ہی گروپ میں شامل

گروپس کے اعلان کے باوجود میچز کہاں ہوں گے، میزبان ملک کا نام درج نہیں کیا گیا


Muhammad Yousuf Anjum January 05, 2023
گروپس کے اعلان کے باوجود میچز کہاں ہوں گے، میزبان ملک کا نام درج نہیں کیا گیا (فوٹو: ٹوئٹر)

ستمبر میں شیڈول ون ڈے ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھ دیا گیا، تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی جبکہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایشین کرکٹ کونسل نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کرتے ہوئے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہی رکھی ہے جبکہ کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اے سی سی کے صدر جے شاہ اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم وہاں نہیں جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ میں بھی وقار، وسیم کیساتھ کمنٹری نہیں کرنا چاہتا تھا، گھمبیر

جون میں ویمنز ٹی20 ایمرجنگ ایشیاکپ بھی شیڈول ہے جس میں انڈیا اے، پاکستان اے، تھائی لینڈ، ہانگ کانگ، بنگلہ دیش اے، سری لنکا اے، یوے ای اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اس کے ساتھ مینز ایمرجنگ ٹیم ایشیاکپ 50 اوورز فارمیٹ کو جگہ دی گئی ہے، جس میں بھارت اے، پاکستان اے، سری لنکا اے ، کوالیفائر ون ایک گروپ میں ہیں، دوسرے گروپ میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے اور دو کوالیفائر ٹیمیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ2023؛ بھارت کے پاکستان نہ آنے پر چیئرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

دسمبر میں مینز انڈر 19 ایشیاکپ بھی پروگرام کا حصہ ہے جس میں پاکستان، دو کوالیفائر ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی جبکہ دوسرے گروپ میں بنگلہ دیش، افغانستان سری لنکا اور ایک کوالیفائر ٹیم کو حصہ بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں