پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان ہوگیا

کم ازکم ٹکٹ کی قیمت 250 روپے مقرر


Sports Reporter January 05, 2023
کم ازکم ٹکٹ کی قیمت 250 روپے مقرر (فوٹو: فائل)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کیلئے جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 250، فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹ 500، پریمیم انکلوژرز 750 جبکہ وی آئی پی انکلوژرز 1500 روپے رکھی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق ای ٹکٹ بُک می ڈاٹ کام کے سیلز پوائنٹ پر دستیاب ہوں گے، آن لائن ٹکٹ خریدنے والے افراد کو اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت شناختی کارڈ/ ب فارم نمبر دکھانا لازمی ہوگا۔ داخلے کے دوران بار کوڈ اسکین کرنے کے لیے موبائل فون میں ڈیجیٹل/پی ڈی ایف ٹکٹ دکھایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: کراچی ٹیسٹ؛ مفت داخلے کا اعلان بھی شائقین کو اسٹیڈیم نہ لاسکا

اسٹیڈیم میں کوئی بھی آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس، لائٹر، چاقو اور کوئی بھی تیز دھار چیز لانا ممنوع ہے جبکہ کھانے کی اشیاء، مشروبات، شیشے/پلاسٹک کی بوتلوں کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اسٹیڈیم میں صرف پاکستان اور نیوزی لینڈ کے جھنڈے ہمراہ لانے کی اجازت ہوگی۔

تمام افراد بشمول 4 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے پاس اسٹیڈیم میں داخل ہونے اور میچ کے دوران انکلوژر کے اندر بیٹھنے کے لیے اپنا الگ اور اصل شناختی کارڈ/ ب فارم اور ٹکٹ ہونا ضروری ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچز بالترتیب 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں