پسند کی شادی کیس شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسٹڈی کی درخواست
مجھے اور میری اہلیہ کو جان کے خطرات لاحق ہیں، ظہیر
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی مبینہ مغویہ کے شوہر ظہیر کی اہلیہ کی کسٹڈی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیئے۔
کراچی سے لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے شوہر ظہیر نے اہلیہ کی کسٹڈی سے متعلق درخواست دائر کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست میں ظہیر احمد نے موقف اپنایا کہ قانونی اور شرعی شوہر ہوں، شیلٹر ہوم سے کسٹڈی دی جائے۔ اہلیہ نے تمام فورمز پر میرے حق میں بیانات دیے۔ مجھے اور میری اہلیہ کو جان کے خطرات لاحق ہیں۔ آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، تفتیشی افسر اور مدعی مقدمہ کو نوٹسز جاری کردیئے اور فریقین سے 6 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔